سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے حمایت واپس لینے کے بعد ہی سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جب محبوبہ مفتی مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح کرتے وقت فیتہ کاٹنے میں مصروف تھی عین اُسی وقت بی جے پی محبوبہ مفتی کی ٹانگیں کاٹنے میں محو تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ریاست میں تین سال سے زائد عرصے پر چلی آرہی مخلوط حکومت کی حمایت واپس لینے کے چند منٹوں بعد ہی سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر طنزیہ الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس وقت محبوبہ مفتی تعمیراتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے مواقع پر فیتہ کاٹنے میں مصروف تھیں عین اسی وقت مخلوط حکومت کی ساجھے دار بی جے پی موصوفہ کے ٹانگیں کاٹنے میں محو تھی۔ انہوں نے لکھا کہ میں یہ کیسے مان لوں کہ بی جے پی محبوبہ مفتی کا سر اونچا رہنے دیتی۔ عمر عبداللہ نے لکھا کہ محبوبہ مفتی ریاست کی وزیر اعلیٰ تھی نہ کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی۔