کنگن // پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وانگت کنگن میں معروف سیاسی و مذہبی لیڈر میاں بشیر احمد کی عیادت کی ۔سابق وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ان کی والدہ بھی تھی ۔ محبوبہ مفتی اور ان کی والدہ نے وانگت کنگن میں میاں بشیر کی عیادت کی اور ان کی جلد سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔واضح رہے گذشتہ ہفتے میاں بشیر احمد چھاتی میں انفکشن کی وجہ سے علیل ہوئے تھے جس کے بعد اسے صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ سے دہلی کے بترا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور کچھ دن تک وہاں زیر علاج رہنے کے بعد اسے رخصت کیا گیا۔