سرینگر/جموں کشمیر لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک نے جمعرات کو حکومت کے اُس فیصلے کو جھوٹ قرار دیا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ملک سے سرکاری سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
ملک نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی سرکاری سیکورٹی حاصل ہی نہیں کی ہے۔
آبی گذر سرینگر میں قائم فرنٹ کے دفتر پر ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک نے کہا کہ اُنہیں بار بار سرکاری سیکورٹی کی پیشکش کی گئی لیکن اُنہوں نے ہر بار اس پیشکش کو ٹھکرادیا۔
ملک نے کہا کہ حکومت کی سطح پر اُنہیں سرکاری سیکورٹی واپس لینے کا اعلان انتہائی بد دیانتی ہے کیونکہ اُنہیں تو کبھی کوئی ایسی سیکورٹی حاصل ہی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ گورنر انتظامیہ نے گذشتہ رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اٹھارہ علیحدگی پسندوں سے سرکاری سیکورٹی واپس لی گئی ہے جن میں ملک بھی شامل ہیں۔