سرینگر// بی جے پی ہائی کمانڈنے اپنے لیڈران پر واضح کیا کہ وہ متنازعہ مسائل سے دور رہ کر ترقیاتی کاموں پر اپنی توجہ مر کوز کریں۔اس دوران کشمیر افیئرس کے انچاج اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ بی جے لیڈران کو بات کر نے پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم متنازعہ مسائل پر بیان بازی سے پہلے پارٹی صدرکو اس کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے ۔ پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط سر کار میں کئی مسائل پر اختلافات کے با و جود بی جے پی ہائی کمانڈ نے ریاستی بی جے پی لیڈران کو متنازعہ مسائل پر بیان بازی کر نے سے دور رہنے کی ہدایت دیتے ہو ئے تعمیراتی کاموں پر اپنی توجہ مر کوز کر نے کو کہا ہے ۔بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا ریاستی بی جے پی لیڈران کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہر ایک مسئلے پر بیان بازی سے دور رہا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر صرف وہی لیڈران بیان جاری کر سکتے ہیں جنہیں اس کی اجازت ہو ۔اس دوران کے این ایس نے جب کشمیر افئیرس کے انچارج ایوناش رائے کھنہ سے اس بارے میں پو چھا تو انہوں نے بتایا کہ پارٹی لیڈران کسی بھی مسائل پر بات کر سکتے ہیں لیکن بیان جاری کر نے سے پہلے انہیں پارٹی صدر کو اعتماد میں لینا ضروری ہے خاص کر ان مسائل پر جو متنازعہ ہو ں۔بی جے پی زرائع نے بتایا کہ انہیں پارٹی ہائی کمانڈ کی جانب سے سخت ہدایت ملی ہے کہ وہ غیر ضروری اور متنازعہ بیان بازی سے دور رہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بی جے پی پارٹی ہائی کمانڈ نے نائب وزیر اعلیٰ داکٹر نر مل سنگھ اور ریاستی بی جے پی صدر ست شر ماء کو کسی بھی معاملے پر بات کر نے کی سند دی تھی ۔