عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے جموں کشمیر میں متعدد ایف آئی آر میں مطلوب مفرور ملزم کو کامیاب سیگرفتار کرلیا جو ایف آئی آر زیرنمبر 98/2021 زیردفعہ 380/454/ 137آئی پی سی کے تحت جموں ضلع کے پولیس سٹیشن بشناہ میں مطلوب تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گرفتاری خطے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کے طور ہے۔ ملزم ایک عادی مجرم ہے جس کے خلاف ایک ہی جرم میں متعدد بار مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ ایک طویل مدت سے جان بوجھ کر گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ ایس ایس پی کشتواڑ کی ہدایت پر ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور انتھک کوششوں کے بعد انہوں نے کامیابی کے ساتھ مفرور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مفرور جس کا نام پرویز احمد ولد عبدلدرشید ساکنہ گوڑین تاحال لنک روڈ دیوارو کشتواڑ کا رہنے والا ہے، ایک طویل مدت تک اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا اور جموں و کشمیر کے یوٹی کے مختلف پولیس سٹیشنوں میں درج کئی مجرمانہ مقدمات سے منسلک تھا جسمیںضلع ریاسی، ادھم پور، آر ایس پورہ۔ بشناہ ،کشتواڑ پولیس تھا نے شامل ہیں۔