سرینگر// محکمہ آب رسانی میں تعینات عارضی ملازمین کی تنخواہوں کو عید سے قبل واگزار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ سید الطاف بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر کیجول ملازمین کو تنخواہیں فراہم کی جائیں گی۔ ادھرکیجول ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی18ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہے مگر صرف2ماہ کی تنخواہوں کو ہی واگزار کیا جا رہا ہے۔ سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین جہاں کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور محکمہ آب رسانی سے لیکر ایس ایس ائے اساتذہ اور محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین تنخواہوں کی واگزاری کیلئے برسر احتجاج ہیں،وہی انکے بچے اور اہل خانہ بھی سخت پریشان اور مایوس ہیں کہ ، کئی عید کی خوشیاں اس بار بھی ماند نہ پڑجائے۔سماجی رابطہ گاہوں پر چھوٹے چھوٹے بچوں کے ویڈیو بھی آپ لوڑ ہوگئے ہیں،جن میں وہ توتلی زبان میں وزیر اعلیٰ سے اپنے والدین کے حق میں تنخواہوں کو واگزار کرانے کی اپیل کرتے،تاکہ وہ بھی عید کی حقیقی خوشیوں میں شامل ہو۔ایسا ہی ایک ویڈیو سماجی رابطہ گاہ وٹس اپ اور فیس بک پر عام ہوگیا جس میں وہ کہتی ہے’’میں محبوبہ مفتی سے اپیل کرتی ہو، میرے والد استاد ہے،اس کو تنخواہ دیدو،تمام اساتذہ کو تنخواہ دیدو، انکے بچے بھی عید منائے گئے،سرکار انہیں کیوں تنخواہیں نہیں دیتی،انہیں احساس نہیں ہے کہ انکے بچوں کو بھی کھیلنا ہے،اور عید منانی ہے‘‘۔چھوٹی سی اس بچی جس کی عمر غالباً4برس سے کم ہوگی، کے ویڈیو نے سماجی رابطہ گاہوں پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کلہم تعلیم مہم کے تحت کام کرنے والے مدرسین کئی دنوں سے برسر احتجاج ہیںکہ انکی تنخواہوں کو واگزار کیا جائے جبکہ محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین بھی تنخواہوں کی واگزاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 7جون سے محکمہ پی ایچ ای میںکیجول لیبروں ،نیڈ بیس ورکروں اور ڈیلی ویجروں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف تالہ بند ہڑتال پر ہیں۔ محکمہ آب رسانی میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے کشمیر پی ایچ ای محکمہ میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 15کروڑ56لاکھ کروڑ واگذار کئے ہیں جوکشمیر محکمہ پی ایچ ای کے 2018-19کے بجٹ تنخواہ کا 50فیصد ہے جبکہ جموں پی ایچ ای کوبھی50فیصد واگذار کئے گئے تاہم رقومات کی منظوری کے باوجود بھی محکمہ جان بوجھ کر تنخواہیں واگذار کرنے میں لیت لعل سے کام لے رہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر محکمہ بجلی میں کام کرنے والے عارضی ملازمین نے بھی سرکار پر انہیں گزشتہ6ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک جانب عارضی اور کیجول ملازمین کو موت کی منہ میں ڈال کر کام لیا جاتا ہے،وہی دوسری جانب انہیں ماہانہ مشاہرے سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ،سیاحت،آبپاشی وفلڈکنٹرول،کمانڈ ائریا زراعت،جنگلات اور دیگر کئی محکموں کے کیجول ملازمین کا بھی یہی ہے حال ہیں،جو اپنے اہل خانہ کو اس بات کا دلاسہ دلاتے ہیں کہ اس عید پر انہیں تنخواہیں فراہم کی جائے گی۔طارق احمد نامی ایک کیجول ملازم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ وہ نہ صرف خود کو بلکہ اپنے اہل خانہ کو بھی اس بات کی تسلی دیتا ہے کہ عید سے قبل واجب الادا تنخواہیں واگزار کی جا ئے گی اور وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح عید کی خوشیوں میں شامل ہونگے،مگر مجھے خود امید نہیں ہے کہ تنخواہیں واگزار کی جائے گی‘‘۔ عارضی ملازمین کی انجمن کیجول،ڈیلی ویجر فورم کے چیئرمین سجاد احمد پرے نے بتایا کہ بیشتر سرکاری محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی تنخواہیں واجب الدا ہے،اور انہیں امید تھی کہ سرکار سید سے قبل تنخواہوں کو واگازر کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کیجول پی ایچ ای ملازمین کی18ماہ کی تنخواہیں ابھی تک واجب الادا ہے اور سرکارحاتم طے کی قبر پر لات مار کر،2ماہ کی تنخواہوں کو واگزار کر رہی ہے‘‘ ۔پرے نے کہا کہ سرکار نے ایک حکم نامہ زیر نمبر54 of 2018جاری کیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ ’’ویجس ہیڈ‘‘ قائم کیا جائے گا،جس میں ملازمین کی تنخواہیں جمع ہوبگی،تاہم ابھی تک اس فیصلے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔پرے نے کہا کہ عید کے پیش نظر عارضی ملازمین کو آس ہیں کہ انکی رکی پڑی تنخواہیں واگزار ہونگی۔سرکار کا کہنا ہے کہ عید سے قبل ہی عارضی ملازمین کی تنخواہوں کو واگزار کیا جائے گا۔وزیر کزانہ سید الطاف بخاری نے کہا کہ ایس ایس ائے کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کو عید سے قبل ہی واگزار کیا جائے گا۔سرینگر میں ایک تقرریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے وزیر تعلیم کے اس بیان سے اتفاق نہیں کیا کہ ’’ایس ایس ائے‘‘ ملازمین کو تنخواہ دینے کیلئے سرکار کے پاس رقم ہی نہیں۔سید الطاف بخاری نے کہا کہ کلہم خواندگی مہم کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی مئی کی تنخواہ عید سے قبل ہی واگزار کی جائے گی۔ان کہنا تھا کہ گزشتہ برس سے جب ایس ایس ائے میں فنڈنگ کم ہوئی،اس طرح کا معاملہ پیش آتا رہا،تاہم سرکار نے تنخواہ فرہم کی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پی ایچ ائے کیجول ملازمین کی تنخواہ بھی عید سے قبل ہی واگزار کیا جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی سطح پر یہ تنخواہ واگزار کی جائے گی،اور اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کیں گئے ہیں۔