عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کل قانون ساز اسمبلی کے مختلف اراکین سے ملاقات کی جنہوں اپنے حلقوں میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مہر علی (گنگن)، تنویر صادق (زڈی بل)، شوکت حسین گنائی (زینہ پورہ)، اِنجینئر خورشید احمد (گول)، نذیر احمد خان (گریز) اور اعجاز احمد جان (پونچھ) نے وزیر اعلیٰ سے الگ الگ ملاقات کی جس میں ان کے حلقوں سے متعلق ترقیاتی مسائل اور ضروریات کو اُجاگر کیاگیا۔وزیر اعلیٰ نے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کو یقین دِلایا کہ حکومت عوامی اہمیت کے معاملات کو اوّلین ترجیح دیتی ہے اور جموں و کشمیر میں یکساں ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت منتخب نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ حلقہ وار سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی اور خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنایا جا سکے۔