سرینگر //جموںو کشمیر میںرواں سال پہلی مرتبہ روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد نے کشمیر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سوموار کو جموں و کشمیر میں 1516افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس دوران مزید 6افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیصی کیلئے 34ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1516کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین میں 768جموں جبکہ 748کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 748افراد میں 691افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 57بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آئے ہیں۔ کشمیر کے 768متاثرین میں سرینگر میں383، بارہمولہ میں 110، بڈگام میں 46، پلوامہ میں 29، کپوارہ میں 36، اننت ناگ میں 48، بانڈی پورہ میں 14، گاندربل میں 31، کلگام میں 47 اور شوپیان سے 4تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 88ہزار 856ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر صوبے میں مزید 4افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین میں فتح کدل سرینگر کی 43سالہ خاتون، ڈاڈسرہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے 60سالہ شخص، نیو مارکیٹ مٹن اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا 65سالہ اور اشپورہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والا 75سالہ معمر شخص شامل ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2063ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 768افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 594مقامی سطح پر جبکہ 174بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں واپس آئے ہیں۔ جموں کے 768متاثرین میں 451ضلع جموں، 81ادھمپور، راجوری میں 34، ڈوڈہ میں 8، کٹھوعہ میں 38، سانبہ میں 33، کشتواڑ میں 4، پونچھ میں 4، پونچھ میں 4، رام بن میں 13 اور ریاسی سے 102افراد تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد59ہزار کا ہندسہ پار کرکے 59352ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی مزید 2افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔متوفین کی مجموعی تعداد 766تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 48ہزار208ہوگئی ہے جبکہ متوفین کی تعداد 2063تک پہنچ گئی ہے۔