سرینگر// سرینگر پولیس نے عوامی جان و مال کے تحفظ کے لئے مختلف جرائم میں ملوث ایک ملزم کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل جموں بھیج دیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق ایس ایس پی سرینگر کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر سر ینگر نے21.12 .2021 ایک آ رڈر زیر نمبر ڈی ایم ایس/پی ایس اے/105 2021 کے تحت مشتا ق ا حمد کھرپر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کر کے اسے کوٹ بھلوال جیل جموں بھیج دیا ہے۔ ملزم مبینہ طور مختلف مجرمانہ سر گرمیوں میں ملوث تھا اوراس کے خلاف مبینہ طور مختلف جرائم سے متعلق ایف آ ئی آ ر پولیس تھانہ پارم پورہ میں درج تھے۔ شاہ کالونی فروٹ منڈی بنڈ کی محلہ کمیٹی بشمول کونسلر غلام نبی صوفی وارڈ ن نمبر29 کے ساتھ ساتھ مقامی آ بادی نے ایک تحر یر ی بیان میں انتظامیہ اور پولیس کا اس کاروائی پر شکریہ ادا کیا۔