عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ڈوگرہ فرنٹ اور شیو سینا کے کارکنوں نے صدر اشوک گپتا کی قیادت میں جموں شہر میں پچھلی حکومتوں کے دوران کی گئی 2.50 لاکھ پچھلے دروازے پر تقرریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ گپتا نے کہا کہ این سی کے دور حکومت میں جس میں اکبر تنہا اسپیکر تھے انہوں نے پچھلے دروازے سے سکریٹریٹ میں مختلف لوگوں کو بھرتی کیا،تارا چند شرما نے 2008 میں سپیکر کے طور پر اپنے دور میں 4 لوگوں کو پچھلے دروازے سے سیکرٹریٹ میں تعینات کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے ذرائع سے ایک دستاویز حاصل کی ہے جس میں ریاست کے ویجی لنس ڈیپارٹمنٹ کے آئی جی پی آلوک پوری نے ایک حلف نامہ دیا ہے جس میں ان لوگوں اور اسمبلی کے سپیکر کے ناموں کی تصدیق کی گئی ہے جنہوں نے پچھلے دروازے سے تقرری کی ہے۔انہوںنے کہا کہ2.50 لاکھ پچھلے دروازے پر تقرری کا واضح مطلب ہے کہ مستحق نوجوانوں کو دھوکہ دیا گیا اور جموں و کشمیر کی انتظامیہ نااہل لوگوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے نام پبلک کیے جائیں اور انہیں نوکریوں سے ہٹایا جائے اور نوکریوں کی درخواستیں طلب کرکے میرٹ کی بنیاد پر اسامیاں پر کی جائیں۔