کشتواڑ// اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںغیر شرعی رسم ورواج اور خرافات پر اظہار تشویش کے علاوہ مقررین نے ائمہ حضرات کی تنخواہ،امام خود کفیل ہونا چاہئے، سیاست سے کسی امام کا تعلق نہیں رہنا چاہئے،منشیات کی روک تھام،اجلاس تحصیل سطح پر ہر ماہ میں ، اور ضلع سطح پر ہرتین مہینے کے بعد اجلاس کے اہتمام،نماز تراویح و عید نماز وغیرہ جیسے مسائل پر غور و فکر کیا گیا ۔اس کے بعد ڈاکٹر ایاز نے کرتے ہوئے بتایا کہ غیر شرعی رسم و رواج اور بُرے خرافات کو سماج سے مٹانا بہت ضروری ہے۔ اور آپ تمام حضرات کو بخوبی علم ہے کہ مجلس شوریٰ کو آپ سب کے تعاون سے تقریباً 80%کامیابی ملی ہے،اور جو حضرات ہمارا تعاون نہیں کرینگے اُن کا نام مسجد شریف سے عوام کے سامنے رکھا جائے گا ڈاکٹر نے بتایا کہ ہمارے آئمہ حضرات کی تنخواہیں کہیں 4000 کہیں 3000 کہیں 2500اور کہیں پر کچھ بھی نہیں پھر بھی ہم امام کو 5وقت محراب میں دیکھنا چاہتے ہیں۔اس کےلئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا ۔ تاکہ ہمارے ائمہ حضرات خود کفیل ہوجائے ۔انہوں نے بتایا کہ مجلس شوریٰ اور آپ تمام ذمہ دار حضرات کا سیاست سے یا کسی عسکری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے۔ ہمارا کام صرف دینی مسلہ مسائل حل کرنے کے لئے صیح رائے دینی ہے۔ کیپٹن نے منشات کی روک تھام کے بارے میں بتایا ان بری عادتوں میں مسلم بچے ہوں یا غیر مسلم سب کو ہنستے کھلتے گھروں کو برباد ہونے سے ہم سب کو مل کر بچانا ہوگا۔اس کے لئے آپ تمامی آئمہ حضرات ہماری مدد کرسکتے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ آئمہ کرام حضرات کا اجلاس تحصیل لیول پر ہر مہینے اور ضلع سطح پر ہر تین مہینے کے بعد ہوا کرے گا ۔ اور اس میں ضلع کے تمام آئمہ کرام شرکت کرینگے اور ساتھ میں اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے کاموں کے بارے میں امیر اعلیٰ اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کو جانکاری دیں گے۔کیپٹن نے بتایا کہ ماہ رمضان آنے والا ہے۔اور ہر مسجد شریف میں تراویح کی ایک ہی جماعت ہوگی ۔ کسی مسجد میں 2جگہ تراویح نہیں پڑھائی جائے گی۔اور آنے والی عید کے بارے میں آپ تمامی ذمہ دار حضرات کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ نماز عید کشتواڑ میں ایک ہی جگہ یعنی عید گاہ میں ادا ہو گی۔ اور ہر علاقے کا امام یقین کرے گا کہ نماز عید ہر گاو¿ں میںایک ہی جگہ ادا ہو رہی ہے۔بصورت دیگر وہاں کا امام جواب دہ ہو گا۔جو حضرات روزہ نہیں رکھتے ہیں اُن کو چاہئے کہ ماہ رمضان کا احترام کریں اور گھر سے باہر کہیں پر بھی کھانے پینے سے پرہیز کریں ورنہ ایسے آدمی کو نماز جمعہ میں ممبر کے پاس کھڑا کیا جائے گا تاکہ لوگ اُس کے کوسیں اور وہ شرم سار ہو جائے۔آخیر میں امیر اعلیٰ مجلس شوریٰ نے آئے ہوئے ائمہ کرام حضرات کو اُن کے علاقے کا مجلس شوریٰ کی طرف سے امیر مقرر کیا جس کی تمام ممبران حضرات نے تعید کی اور پھر دُعائے کلمات کے ساتھ اجلاس اختتام پزیر ہوا۔