بارہمولہ // سرحدی ضلع کپوارہ کے ماگام ہندوار میں بدھ کے روز ہوئی جھڑپوں میں مارے گئے تین جنگجو کو بارہمولہ کے مضافاتی گائوں گانٹہ مولہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔ بدھ کو تینوں غیرملکی جنگجوئوں کو بارہمولہ مظفرآباد شاہراہ کے بغل میں واقع گانٹہ مولہ کے مقام پر مخصوص قبرستان میںدفنانے کیلئے رات کے آٹھ بجے کے قریب پہنچایا گیا۔بعد میں مذکورہ جنگجو کو شیری پولیس تھانے سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے رات کی تاریکی کے دوران غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے قبرستان میں سپرد خاک کیا ۔