کپوارہ//ہندوارہ کے آڈورہ ماور علاقہ میں بدھ کی دوپہر کو آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا اور اس میں لاکھو ں روپیہ کی مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آ ڈورہ قلم آ باد میں محمد افضل لون کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور پردو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگو ں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ فائرسروس عملہ نے بچاوکارروائی شروع کی تاہم آگ کی اس واردات میں محمد افضل لون کارہائشی مکان خاکستر ہو ا۔