عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد//ڈین بہبودی طلبہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے “ہر گھر ترنگا” پروگرام کے تحت پینٹنگ اور حب الوطنی کے گیتوں کا مقابلہ ثقافتی سرگرمی مرکز پر منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔پینٹنگ کا مقابلہ صبح ساڑے گیارہ بجے منعقد ہوا، جس میں ڈی ایل ایڈ کی طالبات مسکان جہاں نے اول، عائشہ خاتون نے دوم، حلیمہ خاتون اور نغمہ نگار نے مشترکہ طور پر سوم، جبکہ فرحین نے توصیفی مقام حاصل کیا۔ حب الوطنی کے گیتوں کا مقابلہ دوپہر 2 بجے میوزک کلب کے صدر ڈاکٹر شیخ وسیم کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس میں نصرت ملک پی ایچ ڈی نے اول، عارفین ایم ٹیک نے دوم، فرحین ناز بی ایڈ نے سوم، مقام حاصل کیا۔