نئی دہلی//سپریم کورٹ نے بھگوڑے کاروباری وجے مالیہ کو جمعہ کو شدید دھچکا دیتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )کی اسے بھگوڑا اقتصادی مجرم قراردینے والی کارروائی پر روک لگانے سے انکارکر دیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس کے کول کی بنچ نے کارروائی پر روک لگانے سے انکارکرنے کے ساتھ ہی ای ڈی کو نوٹس جاری کرکے مالیہ کی عرضی پر جواب مانگا ہے ۔مالیہ بینکوں سے نوہزار کروڑ روپئے کا قرض لیکر فرارہوگیاہے ۔فی الحال مالیہ لندن میں ہے ۔مالیہ نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت عظمی میں عرضی دائر کی تھی اور ای ڈی کی کارروائی پر روک لگانے کی درخواست کی تھی ۔ای ڈی مالیہ کے خلاف منی لانڈرنگ معاملہ کی جانچ کررہاہے ۔