عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سی ڈی ایس ایل انوسٹر پروٹکشن فنڈ (سی ڈی ایس ایل آئی ایف پی)نے اپنے ایک اہم اقدام کے تحت مسلح افواج کے افسران کو بااختیار بنانے کیلئے ٹیریٹورل آرمی یونٹ سرینگر میں سرمایہ کاری کا آگاہی پروگرام منعقد کیا ۔یہ پروگرام مسلح افواج کے اہلکاروں میں مالی خواندگی کو بڑھانے اور جامع شرکت کو فروغ دینے کیلئے ترتیب دیا گیا تھا ۔ پروگرا م میں ماہرین نے سیکیورٹیز مارکیٹ کے بنیادی اصولوں، ڈپازٹریز کے کردار اور آئی پی اوز اور سیکنڈری ٹریڈنگ میں مستعدی کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی ۔سیشن میں دھوکہ دہی کے خلاف سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اہم مالیاتی تصورات کو آسان بنانے کیلئے عملی مثالیں پیش کی گئیں، جس سے مواد کو قابل رسائی، متعلقہ اور شرکاکیلئے پرکشش بنایا گیا۔ڈی ڈی ایس ایل آئی ایف پی مالی خواندگی کو پھیلانے اور ملک بھر میں سرمایہ کاروں کی آگاہی کے پروگرام فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔