ڈاٹاقیمتی بن گیا ہے اور ہماری زندگی میں اس کااہم رول ہے
سرینگر//’مارکیٹنگ میں ڈاٹاانالیٹکس کارول‘موضوع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر میں جمعہ کو ایک ورچیول تقریر کااہتمام کیاگیااورویسٹرن ڈجٹل کے ڈائریکٹر خالدوانی نے اس کی میزبانی کی۔اس سیشن میں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹر راکیش سہگل،رجسٹرارپروفیسرقیصربخاری،ہیومینٹیز،سوشل سائنس اور منیجمنٹ کے سربراہ پروفیسر عبدل لمان ،فیکلٹی ممبران ،این آئی ٹی،کشمیر یونیورسٹی ،اورسینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے مختلف شعبوں کے طلبہ نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسرراکیش سہگل نے ہیومنٹزاورسوشل سائنس ومنیجمنٹ شعبے کی اس تقریر کااہتمام کرنے کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمگیر وباء نے ڈجٹل مارکیٹنگ ٹیکنیک میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور دنیا بھر میں کمپنیوں نے مزیدڈجٹائزیشن اور ڈاٹاریسورس کو تیار کیا ۔پروفیسر سہگل نے کہا کہ عالمی رجحانات کے پس منظر میں صارفین کی ترجیح بڑے مارکیٹوں سے مقامی بزنس کی طرف منتقل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاٹالوگوں کیلئے قیمتی بن گیا ہے اورہماری زندگیوں میں اہم کردار اداکررہا ہے اور اس شعبے میں کافی وسیع مواقعے ہیں ۔اس موقعہ پرانسٹی ٹیوٹ کے رجسٹرارپروفیسرقیصربخاری نے کہا کہ ڈاٹاایک طاقت ہے اور مارکیٹنگ دنیا میں ایک اہم عنصر ہے ۔اگر ہمارے پاس بہتر ڈاٹا ہے تو ہم رفتاربڑھاسکتے ہیں۔مستقبل ایجادات،ٹیکنالوجی اور اطلاعات میں مضمر ہے۔پروفیسربخاری نے اس تقریر کااہتمام کرنے کیلئے منتظمین کی ستائش کی۔