عظمیٰ نیوز سروس
جموں// ایک 76 سالہ خاتون، جو مارٹر گولے کے دھماکے میں زخمی ہونے والے تین لوگوں میں شامل تھی، بدھ کو یہاں کے ایک سرکاری اسپتال میں دم توڑ گئی۔سمرو دیوی، رمیت سنگھ (66) اور سوریہ بی بی (58) مئی 27 کو ضلع سانبہ کے پورمنڈل علاقے کے کھڈا مدانہ گائوں میں زنگ آلود مارٹر گولہ پھٹنے سے زخمی ہو گئے تھے۔عہدیداروں نے بتایا کہ دیوی کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ بدھ کی صبح یہاں کے سرکاری میڈیکل کالج میں دم توڑ گئیں۔انہوں نے بتایا کہ دیگر دو کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیوی کی لاش قانونی اور طبی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی۔