عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نیکسا حیدرپورہ میں بدھ کو ماروتی سوزوکی کی نئی گاڑی جمنی کی نقاب کشائی عمل میں لاائی گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی سنی کنور (ریجنل منیجر نیکسا-این2) بھی موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب پرجمکیش وہیکلیڈز (کشمیر) پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان احمد نروروی، سی ای او اعوان احمد نروری، گورو ڈیو (ایریا منیجر نیکسا) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا، مہندرا فائنانس، ایچ ڈی ایف سی بینک، چولامنڈلم فائنانس اور جے اینڈ کے بینک کے معززین موجود تھے۔
جمکیش وہیکلیڈز (کشمیر) پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان احمد نروری اور سی ای او اعوان احمد نروری نے کار کی نقاب کشائی کی جبکہ جمکش وہیکلیڈز کشمیر کی سینئر انتظامیہ بھی اس موقع پر موجود تھی۔۔جنرل منیجر نیکسا حیدر پورہ عرفان گل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی متوقع آف روڈر جمنی کا مقصد نوجوان ٹریل بلزرز پر ہوگا جو اپنے منفرد انتخاب کے ساتھ ٹرینڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔جمنی مختلف سہولیات سے لیس ہے جس کا ہدف پرجوش اور پیشہ ور ایس آئی یو شوقین افرادہیں۔