عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اوپن کشمیر ہاپکیڈو چیمپئن شپ 2023 آٹھ نومبر سے 9 نومبر تک ایل پی سکول بوٹہ کدل سرینگر میں منعقد ہوئی جس کا انعقاد گرینڈ وارئیرز اکیڈمی آف مارشل آرٹ نے جموں و کشمیر ہاپکیڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایل پی اسکول کے تعاون سے کیا تھا۔اس 2 روزہ چیمپئن شپ میں مختلف سکولوںاورکلبوں کے کھلاڑی بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیںجن میں سلطان مارشل آرٹس، آئرن فسٹ، لیز ڈوجو، عثمانیہ سکول، وائٹ ہال سکول، اسلامیہ مشن، ایل پی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول ملہ باغ شامل ہیں۔اختتامی تقریب میں چیٔرمین کشمیر سوسائٹی خواجہ فاروق اور پرنسپل ایل پی سکول ثمینہ، سکول کے سیکرٹری عبدالرؤف، چیئرمین کشمیر سپیکس اشفاق اور ہاپکیڈو ایسوسی ایشن کے صدر محمد شعیب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب کے دوران فاروق رینزو نے ہزاروں سال پرانی تہذیب کے احیاء پر زور دیا جس نے علم کی تعلیم اور دنیا کی طرف باہمی بھائی چارے میں اپنے نشانات بنائے تھے۔