جموں// ریاستی ہائی کورٹ کی ماتحت عدلیہ میں بھاری پھیر بدل کیا گیا ہے ،75پرنسپل سیشن ججوں، ایڈیشنل سیشن ججوں اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹوں کے علاوہ 45 سب جج وسیول ججوںکے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیںجو کہ 15نومبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ پنیت گپتا رجسٹرار ویجی لنس کو ممبر محمد علی خان کی جگہ ممبر سپیشل ٹربیونل جموں میں ڈیپوٹیشن پر بھیجا گیا ہے ۔ ایم اے چودھری پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج سرینگر اور آر کے واتل پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج سانبہ کی خدمات چیف جسٹس کے سپرد کر دی گئی ہیں۔کیکر سنگھ پریہار پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج ادہم پور کو تبدیل کر کے اندر سنگھ کی جگہ پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج رام بن تعینات کیا گیا ہے ۔ عبدالرشید ملک ڈائریکٹر سٹیٹ جوڈیشل اکادمی کو پرنسپل و ڈسٹرکٹ وسیشن جج سرینگر لگایا گیا ہے ۔اندر سنگھ پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج رام بن کو محمد ابراہیم وانی کی جگہ پرنسپل و ڈسٹرکٹ وسیشن جج کپوارہ لگایا گیا ہے ۔ بالا جیوتی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بنک کیسز جموں کی خدمات چیف جسٹس کے سپرد کی گئی ہیں۔ شجاعت علی خان پرنسپل و ڈسٹرکٹ سیشن جج گارندر بل کو اعجاز احمد میر کی جگہ پرنسپل و ڈسٹرکٹ سیشن جج پلوامہ تعینات کیا گیا ہے ۔ محمد یوسف وانی رجسٹرار جوڈیشل ہائی کورٹ ونگ سرینگر کو پرنسپل و ڈسٹرکٹ سیشن جج گاندر بل لگا یا گیا ہے ۔ سنجے پریہار پرنسپل و ڈسٹرکٹ سیشن جج ادہم پور ہوں گے۔ محمد علی خان پی او لیبر کورٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ پون دیو کوتوال سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جموں کو پرنسپل و ڈسٹرکٹ سیشن جج بھدرواہ تعینات کیا گیا ہے ۔ سگہت سلطانہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بنک کیسز بنایا گیا ہے ۔ یشپال بورنی سپیشل جج اینٹی کورپشن جموں ہوں گے۔ موہن سنگھ پریہار سپیشل جج اینٹی کورپشن سی بی آئی کیسز سرینگر بنایا گیا ہے ۔ محمد ابراہیم وانی کو پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج گاندر بل تعینات کیا گیا ہے ۔ مہندر کمار شرما کو بھدرواہ سے تبدیل کر کے پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج سانبہ بنایا گیا ہے ۔یشپال کوتوال سپیشل جج انٹی کورپشن سی بی آئی سرینگر فرسٹ ایڈیشن ڈسٹرکٹ وسیشن جج جموں ہوں گے۔ جیما بشیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج سوپور لگایا گیا ہے ۔ شازیہ تبسم کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج پلوامہ، سونیا گپتا کی خدمات چیف جسٹس کے پاس رہیں گی، راجندر سپرو کو فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج سرینگر، نصیر احمد ڈار کو فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج بارہمولہ،سوبا رام گاندھی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج سرینگر، کلپنا ریو کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج خانگی معاملات جموں، وی ایس بھو کو سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج جموں، خلیل احمد چودھری کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج اننت ناگ، راجیور گپتا پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج بڈگام کی خدمات چیف جسٹس کے سپرد کی گئی ہیں۔ سنیت گپتا کو پریذیڈنٹ ڈویژنل کنزیومر پروٹیکشن فورم جموں لگایا گیا ہے ۔ مسرت شاہین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج اننت ناگ اگلی تقرری کے لئے چیف جسٹس کے پاس جوائن کریں گی۔رتیش کمار دوبے کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج راجوری، کملیش پنڈتہ کو پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج ریاسی اور رنبیر سنگھ جسروٹیہ کو پرنسپل ڈسٹرکٹ وسیشن جج لیہہ تعینات کیا گیا ہے وہ سنیت گپتا کی جگہ لیں گے۔ اس کے علاوہ 46سب ججوں کی تبدیلیوں و تقرریوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ کسم لتا پنڈتا کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ ،دیپک سیٹھی کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اننت ناگ،سنیل سانگرا کوچیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہندوارہ،جاوید احمد گیلانی کو سب جج وائیلو،محمد امین میر کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بڈگام،اجے کمار گپتا کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سانبہ ،سدھیر کمار کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ لیہہ ،سرجیت سنگھ بالی کو سب جج /سپیشل موبائل مجسٹریٹ جموں،نوشاد احمد خان کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی جموں ،سوم لعل کو سب جج /سپیشل موبائل مجسٹریٹ پونچھ ،محمد اشرف بٹ کو سب جج (الیکٹریسٹی مجسٹریٹ)بجبہاڑہ ،پردیپ کمار سندھوسب جج (الیکٹرسٹی مجسٹریٹ)بٹوت،امرجیت سنگھ لنگھے کو سب جج (الیکٹرسٹی مجسٹریٹ)پٹن،سندیپ کور کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی ادھم پور،اروند شرما کو رجسٹری میں ایڈجسمنٹ کیلئے چیف جسٹس کے ڈسپوزل پر،امت شرما کو سب جج /سپیشل موبائل مجسٹریٹ کٹھوعہ ،خورشید الاسلام کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی پلوامہ ،انجم آرا کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی ریاسی ،آرتی موہن کو سیکریٹری ضلع سروسز اتھارٹی کٹھوعہ ،ونود کمار کو سب جج /سپیشل موبائل مجسٹریٹ راجوری ،ام کلثوم کو پسنجر ٹیکس اے الیکٹرسٹی مجسٹریٹ سرینگر،پون شرما کو سب جج جموں ،احسان اللہ پرویز ملک کو سب جج سرنکوٹ ،مظفر اقبال خان کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی راجوری ،سدیش شرما کو سب جج /الیکٹرسٹی مجسٹریٹ جموں،سپالیز انگمو کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی لیہہ ،عدنان سعید کو ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر،سشیل سنگھ کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی بھدرواہ ،دنیش گپتا کو سپیشل موبائل مجسٹریٹ (ٹریفک)جموں،پریم ساگر کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی رام بن ،منصور احمد لون کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کرگل ،ارچنا چاڑک کو سب جج رام نگر ،عبدالقیوم میر کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شوپیاں ،رمیش لعل کو سب جج /سپیشل موبائل مجسٹریٹ ادھم پور ،منظور احمد زرگر کو سب جج کپوارہ ،منظور احمد خان کو سب جج /سپیشل موبائل مجسٹریٹ پلوامہ ،پروین پانڈو کو سب جج /موبائل مجسٹریٹ بارہمولہ ،فیضان الحق اقبال کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی بارہمولہ ،نور محمد میر کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کپوارہ ،سواتی گپتا کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ اوررافیہ حسن کو سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ تعینات کیاگیاہے ۔