کپوارہ/ /کپوارہ قصبہ میں قائم بائز ما ڈل ہائر سکینڈری اسکول میں ہفتہ ما حولیات منایا گیا جس میں عام شہریو ں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر زور دیا گیا کہ اپنے آ س پاس کے ما حول کو صاف رکھا جائے ۔اس دوران سکولی بچو ں نے ماحو ل کو صاف رکھنے کی نسبت رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ما حول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کر نا ہو گا ۔ مقررین نے کہا کہ اگر انسان کو صاف و تندرست ما حول نہیں ملے گا تو اس سے مستقبل قریب میں انسانی نشو و نما بھی بہت حد تک متاثر ہوگی ۔سکول آڈٹوریم میں ما حول کو صاف رکھنے کے لئے عہد کیا گیا اور باضابطہ طور سکول میں زیر تعلیم طلبہ ،تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کو حلف دیا گیا کہ ہر حال میں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری پوری طرح سے نبھائیں گے ۔تقریب کے آخر پر سکول کے پرنسپل جا وید اقبال وانی نے ما حول کو پاک و صاف رکھنے میںاپنا کلیدی رول ادا کرنے والے سکولی بچو ں کو انعامات سے نوازا ۔