سرینگر//محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امورِ صارفین نے این ایف ایس اے راشن کی معمول کی مقدار کے علاوہ اَپنے پی ڈی ایس ( راشن گھاٹوں ) کے تحت ماہِ مئی اور ماہِ جون 2021ء مہینوں میں فی شخص اِضافی پانچ کلو گرام غذائی راشن جموں وکشمیر کے 66.26 لاکھ اے اے وائی اور این ایچ ایچ راشن کارڈ رکھنے والوں میں تقسیم کرنا شروع کردی ہے۔ دو مہینوں کے لئے اِضافی پانچ کلوگرام راشن مرکزی حکومت پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت تقسیم کیا جارہا ہے۔ اس مقصد کے لئے ماہِ مئی اورماہِ جون کے مہینے میں 33129.83 میٹرک ٹن اناج مختص کی گئی ہے۔اِس اِقدام میں 8.86 لاکھ اے اے وائی اور 57.40 لاکھ پی ایچ ایچ مستفید اَفراد شامل ہوں گے ۔ اہل گھرانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ماہِ مئی کے مہینے اور ماہِ جون 2021ء میں پی او ایس ڈیوائسز کے ذریعے تقسیم کئے جانے والے مفت راشن اکٹھا کر سکیں۔کووِڈ۔ 19 بحران کے پیش نظر مرکزی حکومت نے حال ہی میں پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت اے اے وائی / پی ایچ ایچ راشن کارڈ ہولڈروں کے حق میں دو ماہ کے لئے مفت راشن دینے کا اعلان کیا تھا۔