عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر تیسری مدت کے لیے حلف لینے پر اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے X پر پوسٹ کیا”بھارت کے لیے تاریخی لمحہ، مودی جی کو ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر تیسری مدت کے لیے حلف لینے پر مبارکباد، آپ کی دور اندیش قیادت میں قوم امن، ترقی، خوشحالی اور نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن رہے گی‘‘۔