نیوز ڈیسک
جموں//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں زرعی اِصلاحات ایکٹ 1976 کے سیکشن 21 اور سیکشن 28۔اے میں ترمیم کرنے کے لئے محکمہ ریونیو کو اِختیار دینے کے لئے منظور ی دی گئی۔مجوزہ ترامیم، ایکٹ کے سیکشن 6،7اور 12کے تحت دی گئی اَراضی کی منتقلی پر پابندی ختم کردیںگی اور اس اراضی کو مذکورہ ایکٹ کے سیکشن 8 کے تحت دی گئی زمین کے برابر لایا جائے گا۔مجوزہ ترمیمی بِل کو قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کے لئے مرکزی حکومت وزارت داخلہ کو پیش کیا جائے گا۔ اِس قانون سے ایسے زمینداروں کے لئے ایک بڑی راحت ہوگی جو زرعی اِصلاعات ایکٹ کے سیکشن 6،7اور 12 کے تحت اَراضی پر قبضہ کرچکے ہیں کیوں کہ اِس سے وہ اَپنی زمین کے پارسل بیچ سکیں گے جو پہلے زرعی اِصلاحات ایکٹ 1976 کے تحت ممنوع تھے۔اِس ترمیم سے فائنانشل کمشنر ریونیو کو نظر ثانی کا اِختیار بھی ملے گا جو عوام کے وسیع تر مفاد میں مذکورہ ایکٹ کے پیدا ہونے والے مقدمات کو نمٹانے میں سہولیت فراہم کرے گا۔
سبھاس چندر بوس کی یوم ولادت | لیفٹیننٹ گورنر کاخراجِ عقیدت
نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سبھاش چندر بوس کے یوم ولادت کے موقعہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔اَپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’پراکرم دیوس ہماری مادر وطن کے عظیم سپوت کو یاد کرنے کا موقعہ ہے جس نے اَپنی زندگی قوم اور عوام کے لئے وقف کی۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس حب الوطنی ، حوصلے ، قربانی اور عزم کا پیکر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو غیر ملکی حکمرانی سے آزاد کرنے کے لئے ان کی انتھک کوشش نے پورے سماج کو متحد کیا اور ایک جدید ہندوستا کا تصور پیش کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس دِن ، آئیے ہم نیتا جی کی آئیڈیل اِزم اور قربانی کے جذبے کے لئے خود کو وقف کریں اور جامع اور مساوی سماج کی تعمیر کے لئے کام کریں۔