سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کرشنا جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ تہوار اس یقین کو تقویت دیتا ہے کہ اخلاقیات اور راستبازی کی زندگی تمام مشکلات کے درمیان عقیدت ، بے لوث خدمت ، عزم اور ہمدردی کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔دعا ہے کہ یہ جنم اشتمی بنی نوع انسان کی بھلائی پر ہمارا ایمان مضبوط کرے ، ہمیں ایک نیک زندگی گزارنے کی ترغیب دے اور سب کی خوشی ، خوشحالی اور فلاح و بہبود کا باعث بنے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمیں اس موقع پر بھگوان کرشنا کے نظریات سے اپنے عزم کی تجدید کرنی چاہیے۔