نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری کے کنڈی جنگل میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں عظیم قربانی دینے والے بہادر فوجی جوانوں کو پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ پوری قوم بہادر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور پوری قوم ان کی بے مثال بہادری کو ہمیشہ یاد رکھے گی ‘‘۔