سرینگر//شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ڈی انبو نے وادی کا دورہ کیا اور تمام سیکورٹی کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے جنوبی کشمیر کا دورہ کیا جہاں پر حال ہی میں ۱۳جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا تھا۔ اس دورہ کے دوران ان کے ساتھ چنار کور کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل اے، کے بھٹ تھے جنہوں نے انہیں وادی کی صورتحال سے آگاہ کرایا، آرمی کمانڈر نے فوج کو حال ہی میں ملی کامیابیوں کیلئے مبارک باد پیش کی اور ان کی ڈیوی کی سراہنا کی، اس دوران ان کو مقامی آرمی کے یونٹوں نے جانکاری فراہم کی کہکاروائیوں کے دوران کیس طرح ایس، او، پی پرعمل درآمد کیا جاتا ہے