سرینگر/بھارت نے جمعہ کو پاکستان سے ''پسندیدہ ملک کا درجہ'' واپس لے لیا۔ یہ اقدام جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ پانپور میں عسکریت پسندوں کے حملے کے اگلے روز کیا گیا۔ اس حملے میں کم سے کم49فورسز ہلکار ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق نئی دلی میں سیکورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ''پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کی جارہی ہیں''۔
بھارت نے بہت پہلے پاکستان کو''پسندیدہ ملک کا درجہ'' دے رکھا تھا، جو آپسی تجارت سے متعلق ہے تاہم پاکستان نے ابھی بھارت کو یہ درجہ نہیں ہے۔
بھارت کا الزام ہے کہ لیتہ پورہ حملے میں پاکستان ملوث ہے ۔
اس حملے میں مزید چار سی آر پی ایف اہلکاروں کے دم توڑنے سے مرنے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد49ہوگئی ہے۔