روم//لیبیا کے ساحل کے قریب سمندر سے کل 3400 پناہ گزینوں کو بچایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ چار دنوں میں لیبیا کے ساحل کے پاس سے بچائے جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد 10000 ہو گئی ہے ۔ لیبیا اور اٹلی کے حکام نے بتایا کہ اطالوی کوسٹ گارڈ ٹیم نے سمندر سے کم از کم 10 لاشیں بھی برآمد کی ہیں۔ لیبیائی بحری جہاز نے کل 1200 سے زیادہ پناہ گزینوں کو محفوظ نکال کر طرابلس اور زاویا جزیرے پہنچایا تھا۔ اطالوی کوسٹ گارڈ ٹیم اور تجارتی جہاز 2200 لوگوں کو بچا کر اٹلی لے آئے ۔ حکام نے بتایا کہ منگل اور جمعرات کو کل 6400 پناہ گزین بچائے گئے تھے لیکن بدھ کو ایک فیری کے تیز لہروں کی زد میں اکر ڈوب جانے سے 35 افراد کے مرنے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک 50 ہزار سے زائد پناہ گزین اٹلی کے ساحل پر پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 1400 سے زیادہ لوگ یا تو ڈوب کر مر گئے یا لاپتہ ہو گئے ۔ یو این آئی ۔