نئی دہلی//مختلف مرکزی مزدور تنظیموں نے اترپردیش اور مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں لیبر قانون کو کمزور کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف 22 مئی کو ملگ گیر سطح پر مظاہرے کئے جائیں گے ۔مزدور تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومتیں،مرکزی حکومت کی شہ پر مزدور قوانین کو کمزور کررہی ہیں اور لمبے عرصے کے بعد حاصل ہوئی سہولیات کو واپس لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 22 مئی کو ملک بھر میں ان قوانین کو کمزور کرنے کے خلاف دھرنے مظاہرے کئے جائیں گے ۔نئی دہلی میں راج گھات پر لیبر تنظیموں کے مرکزی لیڈر دن بھر کی بھوک ہڑتال کریں گے ۔اس کے ساتھ ہی ریاست کی دارالحکومتوں اور ضلع ہیڈکوارٹروں پر بھی لیبر لیدر بھوک ہڑتال پر رہیں گے ۔مزدور تنظیموں نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے مزدور پہلے سے ہی گہرے دباؤ میں ہیں، ان کے سامنے زندگی اور ذریعہ معاش کا بحران پیدا ہوگیا ہے ایسے وقت میں حکومت کو ان کا ساتھ دینا چاہئے لیکن وہ ان کا استحصال کرنے راستہ تیار کررہی ہے ۔