عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکام نے 14 اور 15 جون کو لہنون-مرگن ٹاپ روڈ کو ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ اس راستے پر حفاظتی کام کیے جا رہے ہیں۔تحصیلدار لارنو/کوکرناگ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق دو دن کی مدت کے دوران کسی بھی گاڑی کو گاورن سے مرگن ٹاپ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ نے عام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 14 اور 15 جون کو روٹ پر سفر کی منصوبہ بندی نہ کریںاور تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل انتظامات کریں۔حکام نے بتایا کہ یہ پابندی حفاظتی کاموں کو آسانی سے انجام دینے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لگائی گئی ہے۔