عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اترپردیش کی راجدگانی لکھنؤ میںبائی پاس پر اتوار کو ایک ٹرک کے ساتھ سڑک حادثے میں اننت ناگ کے شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس کی شناخت جاوید احمد میر کے طور پر ہوئی ہے جو بلبل نوگام، اننت ناگ کا رہنے والا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک گاڑی میں سفر کر رہا تھا جس کا رجسٹریشن نمبر JK03F-3178 تھا جب تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوا۔اسے نازک حالت میں ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔۔مقامی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔