لکھنؤ//وزیر اعظم نریندر مودی تیسرے بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریب کے موقع پر آئندہ 21 جون کو اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اتر پردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خصوصی درخواست پر مسٹر مودی تیسرے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر لکھنؤ میں یوگا تقریب میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس بارے میں وزیر اعظم کے دفتر نے مسٹر مودی کے لکھنؤ میں یوگا تقریب میں حصہ لینے کے بارے میں منظوری دے دی ہے ۔ یوگا پنڈال کی جگہ کی تلاش کے لیے ضلع انتظامیہ میں لگی ہوئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ تیسرے بین الاقوامی یوگا جشن کے لئے ایسے مقام کی تلاش کر رہا جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ تقریبا 50 ہزار لوگ ایک ساتھ یوگا کر سکیں۔ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس میں حصہ لینے کے لیے یوگا گورو بابا رام دیو اور کئی مرکزی وزراء کو اس میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ اتر پردیش کی حکومت نے اگلے سیشن سے یوگا کی پڑھائی کے لیے اسکول اور کالجوں کے نصاب میں لازمی موضوع کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غور طلب ہے کہ پہلا بین الاقوامی یوم یوگا 21 جون 2015 کو منایا گیا۔یو این آئی