سرینگر/جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں، جہاں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سوموار کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں، کئی پولنگ بوتھوں کے نزدیک پُر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں جن کے دوران مظاہرین نے فورسز پر سنگباری کی۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ضلع کولگام کے کئی پولنگ بوتھوں کے نزدیک سنگباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم صورتحال قابو میں ہے۔
مذکورہ پی ٹی آئی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
ضلع کولگام، اننت ناگ لوک سبھا نشست کا حصہ ہے جہاں تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ضلع اننت ناگ میں ووٹ ڈالے گئے جبکہ آج کولگام ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔آخری مرحلے میں 6مئی کو شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں ووٹ ڈالنا طے ہے۔