یو این آئی
نئی دہلی// لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت پر دنیا کے کئی ممالک کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سابق صدر اور مالدیپ کے سابق وزیر خارجہ شاہد عبداللہ، بارباڈوس کے وزیر اعظم میا امور موٹلی، مالدیپ کے صدر محمد معیززو، نائب صدر حسین موہاما لطیف، جمائیکا کے وزیر اعظم اینڈریو ہولنس، اٹلی کے وزیر اعظم جارجیو میلونی، نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل، بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا، سابق صدر مہندا راج پکسے اور سابق صدارتی امیدوار فیلڈ مارشل شرت فونسیکا نے مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ان تمام قائدین کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے مودی نے ہندوستان اور متعلقہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔