بارہمولہ // لور جہلم پاور پروجیکٹ بمیار بونیار کو سنیچر کے روز اْسوقت لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جب وہاں موجود کچھ پائپیں پھٹ جانے سے پاور ہاوس کو بند کر نا پڑا۔معلوم ہواہے کہ لور جہلم پاور پروجیکٹ بمیار اوڑی کو اُس وقت بند کرنا پڑا، جب وہاں پاورہاوس میں موجود ایک پائپ لائین اور ایک وال پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں پانی کئی پائپوں میں گھسنے سے اس پاور ہاوس کی مشنری تباہ ہوگئی، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے نقصان ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پاور ہاوس تیس گھنٹے سے بند پڑا ہواہے۔اس سلسلے میں ایگزیکٹیو انجینئر نذیر احمد وانی نے اعتراف کیا کہ سنیچر کی شام کو پاور ہاوس میں کچھ پائپیںپھٹ گئی ہیں جس کے نتیجے میں پاور ہاوس کو نقصان ہوا اور پاورہاوس کو بندکرنا پڑا۔