کپوارہ//آ ڈورہ ماور ہندوارہ میں لنگیٹ پرئمر لیگ کرکٹ کا فائنل لنگیٹ الیون نے جیت لیا۔ پنڈت پورہ ٹیم نے ٹاس جیت کر خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 18اوور میں 118رن بنائے ۔ جیت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے لنگیٹ الیون نے 7وکٹوں کے نقصان پر فائنل اپنے نام کیا۔ اس موقعہ پر لنگیٹ پرئمر لیگ کی جانب سے لنگیٹ الیون کونقد 1لاکھ روپے انعام دیا گیا جبکہ ونر اپ پنڈت پورہ ٹیم کو 30ہزار روپے انعام دیا گیا ۔اس دوران 128کرکٹ ٹیمو ں میں کر کٹ کٹس تقسیم کئے گئے ۔اس موقعہ پر عوامی اتحاد پارٹی کے سر براہ انجینئر رشید ،ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر مہمان اور سابق ڈائریکٹر ریڈیو کشمیر خصوصی تھے ۔ فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔