کپوارہ // لنگیٹ ہندوارہ میں مشتبہ افراد نے ایک شہری کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شام دیر گے بابا گنڈ لنگیٹ نامی گائوں میں فائرنگ کا ایک پُراسرار واقعہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک شہری عبدالمجید شاہ ولد غلام حسن کو گولیاں ماریں گئیں،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راست میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔واقعہ کے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، جنہوں نے فورسز کیساتھ مل کر کئی مقامات کی ناکہ بندی کی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکورہ شہری کو کن وجوہات کی بنا کر ہلاک کیا گیا۔ادھر سوشل میڈیا پر بجبہاڑہ میں فائرنگ ہونے کی افواہ پھیلای گی جسے پولیس نے سختی کیساتھ مسترد کردیا۔