مظفرآباد// لشکر طیبہ نے لیتہ پورہ اونتی پورہ میں جاں بحق ہوئے جیش محمد کے کمانڈر وقاص کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ظلم کا اندھیرا عنقریب ختم ہوگا ۔لشکر طیبہ ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق لشکر چیف محمود شاہ نے کہا کہ کمانڈر وقاص نے اپنے حصے کا کام کردیا اوراب ہمارا فرض ہے کہ اس مشن اور راستے کو مزید مضبوط بنائیں ۔محمود شاہ نے شوپیاں چلو کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک افسپا جیسے قوانین فوج کے پاس ہیں ،ہلاکتوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں ،حقوق انسانی کے عالمی اداروں کوبھارتی فورسزکی کارروائیوں کانوٹس لینا چاہے ۔