رام بن//چندر کوٹ پولیس نے جمعرات کو لدھادھار (رام بن) فسادات کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں نامزد 21 افراد میں سے اب تک چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت ذاکر حسین ولد عبدالرشید سکنہ کاناچک ،حال لدھا کریا ، شیر علی (شیرو) ولد عبدالرشید سکنہ بڑی برہمنہ سانبہ حال لدھا کریا ، عبدالرشید ولد محمد شفیع ساکنہ ٹینگر جموں فی الحال لڈھاکریہ اور نذیر احمد ولد عبدالرحیم ساکن کلیان پور جموں حال لدھاکریاشامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ 10 اگست کو ایک شکایت کنندہ نے تھانہ چندر کوٹ میں ایک تحریری شکایت درج کرائی تھی جس میں اس نے بتایا تھا کہ ہمارے چند افراد کمپارٹمنٹ نمبر 33 کے جنگل میں مویشیوں کو چرانے کے لیے گئے تھے جہاں گجر برادری سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 افراد نے ہماری مویشیوں پر حملہ کیا اور لاٹھیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 12 افراد کو شدید چوٹیں آئیں جو وہاں مویشی چرا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر نمبر 103 دفعہ 109/147/148/309 آئی پی سی کے تحت 21 نامزد افراد کے خلاف اسی دن تھانہ چندر کوٹ میں درج کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں ملوث دو اہم ملزمان جن کی شناخت محمد حسین ولد سائیں اور عبدالرشیدعرف گٹو ولد غلام علی ساکنان کانا چک جموں حال لدھا دھاراور کریاکو12 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس کیس میں ملوث مزید چار افراد کو آج گرفتار کیا گیا۔