غلام نبی رینہ
کرگل// لداخ میں عالمی شہرت یافتہ خوبانی کی پیداوار میں اضافہ ہونے کی وجہ سے یہ میوہ اب ملک کے مختلف بازاروں تک پہنچ رہا ہے اور کسانوںکی مالی خو شحالی کاسبب بن رہا ہے۔لداخ کی خوبانیاںمختلف بازاروں میں فروخت ہوتی ہیں اور ان کی ایک الگ مٹھاس ہوتی ہے۔
کرگل اور لداخ کی سیرو تفریح پر پہنچنے والے سیلانی خوبانی خریدنے کے بغیر نہیں رہتے ہیں۔یہاں کے لوگوں کا کہناہے کہ اب یہاں کی خوبانی عالمی شہرت حاصل کر چکی ہے کیونکہ گذشتہ سال سے اب ان خوبانیوں کو بیرون ممالک بھی فروخت کیا جاتا ہے جس سے اس کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے کسانوں کو اب باغبانی محکمہ کی طرف سے جانکاری کے علاوہ کیڑوں سے بچنے کے لئے بھی جانکاری دی جاتی ہے بلکہ کیڑے مار ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ڈائریکٹر ہارٹی کلچر لداخ سوانگ فنسک کا کہنا ہے کہ اب لداخ سے جو خوبانی تیار ہوتی ہے ، اسے ہوائی سروس کے ذریعے بیرون ریاست روانہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب کشمیر بھی محفوظ اوربہترطریقے سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب اس میوہ کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔