سرینگر//جموں کشمیر اور لداخ میں آئے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں۔ لداخ میں منگل کی صبح کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر اسکی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ منگل کی صبح8 بجکر35 منٹ پرہلکا زلزلہ آیا جس کی شدت 4.3 تھی اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔