عظمیٰ نیوز سروس
لیہہ//مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ لگنے والی حقیقی کنٹرول لائن پر فوج چین کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے مشرقی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رانا پرتاپ کلیتا نے کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے قریب انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور ڈرونز، ہیلی کاپٹروں اور الیکٹرانک نگرانی کے آلات جیسے مختلف پلیٹ فارمز کی شمولیت کے ساتھ فوج خطے میں اپنی دلچسپی کے علاقے کی نگرانی کے لیے اب بہتر پوزیشن میں ہے۔ مشرقی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رانا پرتاپ کلیتا نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ لگنے والی حقیقی کنٹرول لائن پر مجموعی صورتحال ”پرسکون اور مضبوطی سے قابو میں“ہے۔کمانڈر نے کہا کہ خطے میں صورتحال مستحکم ہے اور کوئی بڑی تبدیلی یا موقف کی واضح تبدیلی کو نوٹ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل اے سی کے قریب انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور ڈرونز، ہیلی کاپٹروں اور الیکٹرانک نگرانی کے آلات جیسے مختلف پلیٹ فارمز کی شمولیت کے ساتھ فوج خطے میں اپنی دلچسپی کے علاقے کی نگرانی کے لیے اب بہتر پوزیشن میں ہے ۔ لیفٹنٹ جنرل کلیتا نے کہا”میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہندوستانی فوج مشرقی تھیٹر میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ چین کے ساتھ سرحدی معاملے کو ہر سطح پر نمٹا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی تصادم نہ ہو“۔لیفٹنٹ جنرل کلیتا نے کہا کہ ہندوستانی فوج ایل اے سی کے ساتھ ساتھ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی چیلنج کو کم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔