بانڈی پورہ// پیر پنچال کے آر پار ہوئی برفباری کے بعد بانڈی پورہ گریز شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے۔تاہم تاریخی مغل روڑ ، کشتواڑسمتھن روڑ اور سرینگر لیہہ شاہراہ ہنوز بند ہیں۔سرینگر لہیہ شاہراہ اور مغل روڑ بدھ کو مسلسل 7ویں روز بھی ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے بند رہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اِن دونوں اہم راستوں کو برفباری کے بعد پھسلن پیدا ہونے،حادثات کو روکنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے بند رکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سرینگر ،لہیہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آوا جاہی کو بحال کرنے کیلئے برف ہٹانے کیلئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے ۔روڑ کلیئر نس اتھا رٹی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ہی لیہہ شاہراہ یا مغل روڑ کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ5روز بعد بانڈی پورہ ،گریز روڑ پر ٹریفک کی آوا جاہی بحال کردی گئی ۔برفباری کے بعد یہ روڑ گزشتہ 5روز تک ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے بند رہا ۔84کلو میٹر طویل بانڈی پورہ گریز روڑ کو کھولے جانے سے متعلق جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دی ۔انہوں نے کہا کہ گریز روڑ کھلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تراگہ بل تک روڑ دوطرفہ کھلا ہے جبکہ ترا گہ بل سے داور تک روڑ یکطرفہ کھلا ہے ۔کشمیر وادی کو با قی دنیا سے زمینی طور جوڑنے والی 300کلو میٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک جاری ہے ۔بدھ کو جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو آنے کی اجازت دی گئی جبکہ سرینگر سے جموں کی طرف کسی بھی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔