یو این آئی
بیروت//لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 2,448 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسرائیل-حزب اللہ تنازع کے آغاز سے اب تک 11,471افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ معلومات ہفتہ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں دی گئی۔لبنانی وزرا کونسل میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 135 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق بے گھر افراد کیلئے1,094تسلیم شدہ پناہ گاہیں کھولی گئی ہیں، اور تصدیق شدہ پناہ گاہوں کی تعداد جو اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش901 تک تک پہنچ چکی ہے۔