سرینگر// ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے لوگوں سے کورونا وائرس سے بچائو کے احتیاطی تدابیر یا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈائون کسی کے حق میں نہیں ہے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ایک سرکاری تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔اعجاز اسد نے کہا: 'جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ سری نگر کو اورینج زمرے میں رکھا گیا ہے ۔ ہمیں اور زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ماسک پہننا اور سماجی دوری کا خاصا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ اس سے ہم نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنے خاندان کو بھی تحفظ فراہم کر سکتے ہیں'۔انہوں نے کہا: 'لاک ڈائون سے معشیت کو کتنا نقصان پہنچا، شکارے والوں اور مزدوروں کا کتنا نقصان ہوا، یہ سب ہم جانتے ہیں۔ اگر ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو لاک ڈائون کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوںنے بتایاکہ ضلع انتظامیہ شہرمیں ٹیسٹنگ کی سہولیات کا دائرہ وسیع کرے گی اورقرنطینہ مراکزکوبہتر(اپ گریڈ)بنایاجائیگا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کامزیدکہناتھاکہ ہم متعلقہ بنیادی ڈھانچے اورسہولیات میںبہتری لائیں گے تاکہ کسی بھی صورتحال کابہتراندازمیں مقابلہ کیاجاسکے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے 45سال سے زیادہ عمرکے شہریوں پرزوردیاکہ وہ کورونا ٹیسٹنگ کیساتھ ساتھ کورونامخالف ٹیکہ لگوانے کیلئے آگے آئیں۔خیال رہے کورونا کیسوں میں آئی حالیہ تیزی کودیکھتے ہوئے حکام نے منگل کی شام سری نگرشہر کو’نارنگی زون‘قراردے دیا۔