کپوارہ//کرالہ پورہ کے مضافاتی گاﺅ ں مقام ٹھنڈی پورہ میں ایک ہفتہ قبل لاپتہ جو اں سال شہری کی نعش کو جمعہ کو مقامی لوگو ں نے نالہ پہرو سے ودھپورہ کے مقام پر بر آمدکی گئی اور جب اس کی لاش کو اس کے آ بائی گاﺅ ں مقام ٹھنڈی پورہ پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔مشتاق احمد پیر ولد مرحوم غلام حسن پیر ایک ہفتہ قبل اپنے گھر سے اچانک لاپتہ ہوگئے جس کے بعد لو احقین نے پولیس تھانہ کرالہ پورہ میں گمشدگی کے حوالہ سے ایک رپورٹ بھی درج کرائی ۔کرالہ پورہ پولیس اور لو احقین نے مزکورہ نوجوان کی تلاش شروع کی تاہم مشتاق احمد کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔جمعہ کی علی الصبح ودھپورہ میں لوگوں نے نالہ پہرو میں ایک نوجوان کی لاش دیکھی۔پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لی اورلواحقین کو مشتاق کے بارے میں جا نکاری دی ۔پولیس نے لواحقین کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ مزکورہ نوجوان ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ 3بچوں کا باپ تھا ۔پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔