برلن// جرمنی کے 1990 میں لاپتہ ہونے والے 27 سالہ نوجوان کی لاش 32 سال بعد کوہ پیماوں کو سوئٹزر لینڈ کے گلیشیئر سے مل گئی۔ جرمنی سے سوئٹزرلینڈ جانے والا نوجوان 1990 میں کوہ پیمائی کے دوران کوہ الپس میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ نوجوان کا کچھ پتہ نہ چل سکا تھا اور لواحقین بھی تھک ہار کر بیٹھ گئے تھے۔تاہم 32 سال بعد گلیشیئر کے سکڑنے سے زرمٹ پہاڑی کے ایک تفریحی مقام پر نوجوان کی لاش ابھر ا?ئی اور وہاں سے گزرنے والی کوہ پیماوں کی ٹیم کو لاش کے پاو?ں نظر آئے۔ ریسکیو ادارے نے نوجوان کی باقیات کو نکالا اور فرانزک لیب منتقل کیا۔ڈی این اے ٹیسٹ میں تصدیق ہوگئی کہ یہ لاش جرمنی کے نوجوان تھامس فلیم کی ہے جو 32 سال قبل لاپتہ ہوگیا تھا۔کوہ پیماوں کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے کچھ ایسے ساز و سامان ملے جو کوہ پیما استعمال کیا کرتے ہیں۔