سرینگر//ضلع بارہ مولہ میں پچھلے کئی روز سے لاپتہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر گرمیت سنگھ کی تلاش کی خاطر پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ لاپتہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر گرمیت سنگھ کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہ مولہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ڈی آر ایف ، سراغ رساں کتوں اور ڈرون کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے تاکہ آفیسر موصوف کو جلدازجلد ڈھونڈ نکالا جاسکے۔بارہ مولہ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے بتایا کہ گرمیت سنگھ کے بارے میں اگر کسی کو کوئی جانکاری ہو تو وہ پی سی آر بارہ مولہ کے ساتھ فوری طورپر رابط قائم کریں۔